یورپی ممالک کے مسافر طیاروں کی مرمت ایران میں ہوتی ہے، سربراہ سول ایوی ایشن آرگنائزیشن
18 Nov 2023 22:33
محمدی بخش نے کہا کہ لاطینی امریکہ، یورپ اور ایشیا کے ممالک مرمت اور دیکھ بھال کی خدمات کے لیے اپنے طیارے ایران لاتے ہیں یا اپنے طیاروں کے انجن اوور ہالنگ کے لیے ایران بھیجتے ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ ایران کی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے سربراہ محمد محمدی بخش نے انکشاف کیا ہے کہ لاطینی امریکہ، ایشیائی ممالک کے ساتھ یورپی ممالک کے مسافر طیاروں کی اورہالنگ ایران میں ہوتی ہے۔ محمدی بخش نے کہا کہ لاطینی امریکہ، یورپ اور ایشیا کے ممالک مرمت اور دیکھ بھال کی خدمات کے لیے اپنے طیارے ایران لاتے ہیں یا اپنے طیاروں کے انجن اوور ہالنگ کے لیے ایران بھیجتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرمت اور دیکھ بھال کے کاموں کے لیے ایران بھیجے گئے طیارے بوئنگ اور ایئربس ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1096625