QR CodeQR Code

گلگت بلتستان کے وزیر تعلیم کا نام شیڈول فور سے نکال دیا گیا

18 Nov 2023 20:53

پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر تعلیم کا نام چار سال قبل شیڈول فور میں شامل کیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا کا نام شیڈول فور سے نکال دیا گیا۔ پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر تعلیم کا نام چار سال قبل شیڈول فور میں شامل کیا گیا تھا۔ غلام شہزاد آغا ٹیکنوکریٹ سیٹ پر صوبائی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے تھے۔ جی بی کے سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید کی نااہلی کے بعد وجود میں آنے والی پی ڈی ایم کی مخلوط حکومت میں شہزاد آغا کو وزیر تعلیم مقرر کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 1096596

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1096596/گلگت-بلتستان-کے-وزیر-تعلیم-کا-نام-شیڈول-فور-سے-نکال-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com