ہسپتالوں پر وحشیانہ حملوں نے غاصب صیہونی رژیم کی انسانیت سوز ماہیت کو مزید واضح کر دیا ہے، ناصر کنعانی
18 Nov 2023 15:28
غزہ کے ہسپتالوں کیخلاف جاری غاصب صیہونی رژیم کی وحشیانہ جارحیت پر تبصرہ کرتے ہوئے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں ہسپتالوں کیخلاف جاری اسرائیلی حملوں کو تمام انسانی قوانین بشمول عالمی انسانی حقوق و جنیوا کنونشنوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا اور لکھا ہے کہ ہسپتالوں پر غاصب اسرائیلی رژیم کے وحشیانہ حملوں نے اس غیر قانونی و قابض رژیم کی انسانیت سوز ماہیت کو مزید واضح کر دیا ہے
اسلام ٹائمز۔ غزہ میں غاصب صیہونی رژیم کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے جن کے دوران عالمی برادری و انسانی حقوق کے تمام بین الاقوامی اداروں کی نگاہوں کے عین سامنے مساجد، ہسپتالوں، کلیساؤں اور شہری ابادیوں کو شب و روز عملی طور پر وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس کے باعث فلسطینی وزارت صحت کے مطابق، تاحال 11 ہزار 500 بے دفاع فلسطینی شہری شہید اور 29 ہزار 200 سے زائد بے گناہ فلسطینی جوان، بچے، خواتین اور بوڑھے زخمی ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1096549