QR CodeQR Code

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی جہانگیر ترین سے ملاقات

18 Nov 2023 14:23

امریکی سفیر کی استحکامِ پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف سے ملاقات میں پاک امریکا تعلقات، معاشی اصلاحات اور آئندہ عام انتخابات پر بات چیت کی گئی۔ استحکامِ پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف نے کہا کہ آئی پی پی عام انتخابات کے لیے تیار ہے، بھرپور انداز میں انتخابی اور سیاسی سرگرمیاں شروع کر چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے استحکامِ پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں اسحاق خاکوانی اور عون چوہدری بھی موجود تھے، ملاقات میں پاک امریکا تعلقات، معاشی اصلاحات اور آئندہ عام انتخابات پر بات چیت کی گئی۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ آئی پی پی عام انتخابات کے لیے تیار ہے، بھرپور انداز میں انتخابی اور سیاسی سرگرمیاں شروع کر چکے ہیں۔ امریکی سفیر نے پاکستان کے ساتھ باہمی تعلقات کے استحکام کے لئے اپنے بھر پور عزم کا اظہار کیا۔


خبر کا کوڈ: 1096533

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1096533/امریکی-سفیر-ڈونلڈ-بلوم-کی-جہانگیر-ترین-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com