QR CodeQR Code

غزہ کے بچوں کی حمایت میں آج ایران بھر میں مظاہرے ہونگے

18 Nov 2023 14:07

تہران میں اس اجتماع کا آغاز ایران کے مقامی وقت سہ پہر 3:00 بجے ہو گا جس سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل "حسین سلامی" خطاب کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ آج اسلامی جمہوریہ ایران کے مرکزی شہروں میں غزہ کے مظلوم بچوں سے اظہار یکجہتی کے لئے بڑے بڑے عوامی اجتماعات منعقد ہوں گے۔ تہران میں اس اجتماع کا آغاز ایران کے مقامی وقت سہ پہر 3:00 بجے ہو گا جس میں بچوں، نوجوانوں اور عورتوں سمیت وسیع تعداد میں فیمیلز شریک ہوں گی۔ اس تقریب سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل "حسین سلامی" خطاب کریں گے۔ ایران کے بعض شہروں میں فلسطینی بچوں سے یکجہتی کے یہ مظاہرے آج صبح 09:00 سے جاری ہیں۔ واضح رہے کہ صیہونی رژیم امریکی و مغربی حمایت و اجازت سے 42 دنوں سے غزہ پر اپنی جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے۔ جس میں اب تک 11,500 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ شہداء میں 4710 بچے اور 3160 خواتین شامل ہیں۔ اس جنگ میں اب تک 29,800 سے زائد زخمی ہیں اور غزہ کی پٹی کی وزارت صحت کے اعلان کے مطابق زخمیوں میں ستر فیصد عورتیں اور بچے شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1096524

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1096524/غزہ-کے-بچوں-کی-حمایت-میں-آج-ایران-بھر-مظاہرے-ہونگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com