QR CodeQR Code

تمام حلقوں میں برابری کی سطح پر فنڈز کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنا رہے ہیں، انواارالحق

18 Nov 2023 10:30

اجلاس کے صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ تمام ترقیاتی منصوبے عوام کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیے جائیں تاکہ ان منصوبوں کے اثرات عوام تک پہنچ سکیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کی زیر صدارت آزاد کشمیر کابینہ ترقیاتی کمیٹی مالی سال 2023-24ء کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اراکین کابینہ، چیف سیکرٹری، متعلقہ سیکرٹری صاحبان حکومت اور محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے آفیسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں مجموعی طور پر 15 ارب روپے سے زائد مالیت کے 30 منصوبہ جات زیر غور لائے گئے۔ تعمیر کشمیر پروگرام کے تحت 28 انتخابی حلقہ جات میں مجموعی طور پر 816 کلومیٹر سڑکیں اور 03 نئے پل ہاقی تعمیر کے منصوبہ جات لاگتی 14ارب روپے زیر غور لاتے ہوئے ان منصوبہ جات کی منظوری دی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ موجودہ حکومتی ترجیحات میں ذرائع مواصلات، تعلیم اور طبی سہولیات کی فراہمی شامل ہے۔ انہوں نے متعلقہ محکمہ جات کو ہدایت کی کہ ان منصوبہ جات پر شفاف انداز میں عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے مقررہ مدت کے اندر پایہ تکمیل کو پہنچایا جائے تاکہ ریاست میں سیاحت کے فروغ کے علاوہ عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ آزاد کشمیر کے تمام حلقوں میں برابری کی سطح پر فنڈز کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنا رہے ہیں۔ تمام ترقیاتی منصوبے عوام کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیے جائیں تاکہ ان منصوبوں کے اثرات عوام تک پہنچ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کام کے معیار، تکمیل اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ای ٹینڈرنگ کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ منصوبوں کی تکمیل میں شفافیت لائی جا سکے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر سے آزاد کشمیر میں سیاحت کو فروغ ملے گا اور عوام کو بہترین سفری سہولیات میسر آئیں گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔ سڑکوں کی تعمیر سے آزاد کشمیر میں بہترین سفری سہولیات میسر آ سکیں گی، وزیر اعظم نے وزراء کرام اور دیگر تمام متعلقہ حکام کو ترقیاتی منصوبہ جات کی موثر مانیٹرنگ یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ منصوبوں کی موقع پر جا کر مانیٹرنگ کی جائے تاکہ منصوبے بروقت اور تصریحات کے مطابق مکمل ہو سکیں۔ وزیراعطم آزاد کشمیر نے کہا کہ ایس ڈی او کی سطح پر فنڈز منتقل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کو چیک اینڈ بیلنس رکھنا ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 1096465

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1096465/تمام-حلقوں-میں-برابری-کی-سطح-پر-فنڈز-منصفانہ-تقسیم-کو-یقینی-بنا-رہے-ہیں-انواارالحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com