QR CodeQR Code

القسام بریگیڈز نے اسرائیلی فورسز پر حملے کی فوٹیج جاری کردی

17 Nov 2023 23:37

عرب میڈیا کے مطابق القسام بریگیڈز نے انتقال کر جانیوالے اسرائیلی یرغمالی کی فوٹیج بھی جاری کر دی۔ القسام بریگیڈز کا کہنا ہے کہ بزرگ اسرائیلی یرغمالی آريئے زالمن زد منویچ دل کے عارضہ میں مبتلا تھے، متوفی یرغمالی غزہ پٹی پر مسلسل بمباری کے باعث خوف و ہراس کا شکار ہوگیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ حماس کی القسام بریگیڈز نے اسرائیلی فورسز پر حملے کی فوٹیج جاری کر دی۔ غزہ پٹی کے شمالی علاقہ بیت حنون میں اسرائیلی فورسز کی گاڑیوں کو  راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق القسام بریگیڈز نے انتقال کر جانے والے اسرائیلی یرغمالی کی فوٹیج بھی جاری کر دی۔ القسام بریگیڈز کا کہنا ہے کہ بزرگ اسرائیلی یرغمالی آريئے زالمن زد منویچ دل کے عارضہ میں مبتلا تھے، متوفی یرغمالی غزہ پٹی پر مسلسل بمباری کے باعث خوف و ہراس کا شکار ہوگیا تھا۔ القسام بریگیڈز کا کہنا ہے کہ متوفی یرغمالی کو حراست میں ہر ممکن طبی امداد فراہم کی گئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 1096383

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1096383/القسام-بریگیڈز-نے-اسرائیلی-فورسز-پر-حملے-کی-فوٹیج-جاری-کردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com