QR CodeQR Code

حکومتی پابندیاں فلسطین کے حوالے سے ہمارے جذبات کو دبا نہیں سکتی ہیں، آغا سید حسن

18 Nov 2023 18:21

مظاہرین نے امام بارگاہ کے اندر ہی احتجاج کرتے ہوئے جنگ بندی کا مطالبہ کیا وہی انجمن شرعی شیعیان کے زیر انتظام دیگر مراکز پر بھی حکومتی قدغنوں کے باوجود دینی مراکز پر ہی احتجاجیوں نے اسرائیل کے خلاف غم و غصہ کا اظہار کیا۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر مولانا آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے مرکزی امام بارگاہ بڈگام میں ایک دینی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صہیونی غاصب حکومت کی سفاکاریوں اور بہیمانہ کارروائیوں پر مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں پر جاری وحشیانہ مظالم پر جہاں دنیا بھر میں غم و غصہ ہے وہیں کشمیر سے بھی اس ناجائز حکومت کے خلاف مسلسل آوازیں بلند ہو رہی ہیں، لیکن ہمیشہ کی طرح آج بھی ریاستی انتظامیہ نے جمعہ کے بعد مظاہرین کو اجتجاج کرنے سے روکا۔ آغا سید حسن موسوی الصفوی نے کہا اس قدغن سے ہمارے جذبات ٹھنڈے نہیں ہوں گے بلکہ مظلومین کے حق کے لئے اپنی آواز بلند کرنا اور غزہ میں ہو رہے ظلم و ستم اور اور ان وحشیانہ حملوں کے خلاف آواز بلند کرنا ہمارا ایمانی فریضہ ہے۔ اس دوران مظاہرین نے امام بارگاہ کے اندر ہی احتجاج کرتے ہوئے جنگ بندی کا مطالبہ کیا وہی انجمن شرعی شیعیان کے زیر انتظام دیگر مراکز پر بھی حکومتی قدغنوں کے باوجود دینی مراکز پر ہی احتجاجیوں نے اسرائیل کے خلاف غم و غصہ کا اظہار کیا۔


خبر کا کوڈ: 1096327

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1096327/حکومتی-پابندیاں-فلسطین-کے-حوالے-سے-ہمارے-جذبات-کو-دبا-نہیں-سکتی-ہیں-ا-غا-سید-حسن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com