QR CodeQR Code

غاصب صیہونیوں کے جرائم کی مکمل حمایت کا اعلان

حماس سے غزہ کی آزادی کیلئے اتحاد کی تشکیل ناگزیر ہے، جوزف بورل

16 Nov 2023 22:38

صیہونیوں کو تسلی دینے کے لیے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے "غزہ کی حماس سے آزادی کے لیے اتحاد" پر زور دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل جو مقبوضہ فلسطین میں موجود ہیں، انہوں نے غاصب صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ ایلی کوہن کے ساتھ غزہ کے مشرق میں واقع اسرائیلی بستی بئیری کا دورہ کیا۔ صیہونی حکومت کے نیوز چینل 12 نے خبر دی ہے کہ بورل نے اس ملاقات میں صیہونیوں کو تسلی دینے کے لیے "حماس سے غزہ کی آزادی کے لیے اتحاد" پر زور دیا۔ انہوں نے اس سے پہلے کئی بار اپنے امن پسندانہ ہونے کا ناٹک کرتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا۔ جوزف بورل کا کہنا تھا کہ بغیر کسی شک کے، ہم بین الاقوامی قانون کی بنیاد پر اپنے دفاع کے اسرائیل کے حق کی تائید کرتے ہیں اور اس لیے حماس کو شکست دی جانی چاہیئے۔

صیہونیوں کے جرائم اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ انہوں نے حماس کی سرنگوں کے وجود کے جھوٹے دعوے کی بنیاد پر غزہ کے الشفا ہسپتال کو مکمل طور پر گھیرے میں لے رکھا ہے اور کسی کو وہاں سے نکلنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ الشفاء اسپتال کے سربراہ محمد ابو سلمیہ نے اس اسپتال کی صورتحال کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسپتال میں موجود لوگ پیاس سے تڑپ رہے ہیں۔ ابو سلمیہ نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ صیہونی فوجی ابھی تک ہسپتال پر گولیاں چلا رہے ہیں، تاکید کی کہ کوئی بھی ایک عمارت سے دوسری عمارت میں نہیں جا سکتا۔ ہمارا اپنے ساتھیوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ اس فلسطینی اہلکار نے اشارہ کیا: ہسپتال میں آکسیجن مکمل طور پر ختم ہوچکی ہے۔

ہسپتال میں ہتھیاروں کی آمد سے متعلق اسرائیلی کہانیاں سراسر جھوٹ ہیں اور اب تک ہسپتال کے اندر سے اسرائیلی فورسز پر ایک بھی گولی نہیں چلائی گئی تو پھر مزاحمت سے تعلق رکھنے والے مسلح لوگ کہاں ہیں؟ ابو سلمیہ نے یہ بھی کہا کہ جنگل کا قانون بھی الشفاء ہسپتال جیسی صورت حال کی اجازت نہیں دیتا۔ اسرائیلی ٹینک ابھی تک ہسپتال کو گھیرے ہوئے ہیں۔ ہسپتال میں 650 سے زائد مریض اور پانچ ہزار بے گھر افراد موجود ہیں۔ ہسپتال کو مکمل طور پر گھیر لیا گیا ہے اور اسرائیل نے پانی کی مین پائپ لائن کو بھی تباہ کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1096215

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1096215/حماس-سے-غزہ-کی-آزادی-کیلئے-اتحاد-تشکیل-ناگزیر-ہے-جوزف-بورل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com