QR CodeQR Code

مساجد، ہسپتالوں اور سکولوں پر بمباری پر خاموشی اختیار نہیں کرسکتے

غزہ میں صیہونی حملوں پر خاموشی دنیا میں لاقانونیت کی منظوری دینا ہے، ترک وزیر خارجہ

مغربی ممالک نے غزہ میں ہونیوالی وحشت پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے

16 Nov 2023 23:34

اپنے ایک بیان میں ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج فوری طور پر غزہ میں حملے بند کرے، تنازع کا حل او آئی سی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ ترک وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری حملوں پر خاموشی کا مطلب دنیا بھر میں لاقانونیت کی منظوری دینا ہے۔ اپنے ایک بیان میں ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ شرمناک ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کا غیر قانونی محاصرہ کر رکھا ہے، مغربی ممالک نے غزہ میں ہونے والی وحشت پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے، مساجد، ہسپتالوں اور سکولوں پر بمباری پر خاموشی اختیار نہیں کرسکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی رہنما غزہ میں جاری وحشیانہ حملوں پر خاموشی اختیار کرکے اسرائیلی جرائم میں شریک نہ بنیں، اسرائیلی فوج فوری طور پر غزہ میں حملے بند کرے، تنازع کا حل او آئی سی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 1096208

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1096208/غزہ-میں-صیہونی-حملوں-پر-خاموشی-دنیا-لاقانونیت-کی-منظوری-دینا-ہے-ترک-وزیر-خارجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com