QR CodeQR Code

پشاور، آئی ایس او کے وفد کی خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی انتظامیہ کیساتھ ملاقات

17 Nov 2023 11:59

رجسٹرار خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے یقین دہانی کروائی کہ انشاء اللہ آنے والے دنوں میں کے ایم یو پاراچنار برانچ میں بی ایس نرسنگ کے ایڈمیشن کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے صدر حسن رضا نے وفد کے ہمراہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور کے رجسٹرار اور انتظامیہ کے ساتھ ملاقات کی۔ اس ملاقات میں آئی ایچ ایس پاراچنار برانچ میں حالیہ بی ایس نرسنگ پروگرام کے ایڈمیشن کا اعلان نہ کرنے کے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی اور بی ایس نرسنگ پروگرام کی بحالی کی درخواست بھی جمع کروائی گئی، جس پر رجسٹرار خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے یقین دہانی کروائی کہ انشاء اللہ آنے والے دنوں میں کے ایم یو پاراچنار برانچ میں بی ایس نرسنگ کے ایڈمیشن کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔ ملاقات کے دوران سابق سینیٹر سجاد حسین اور دیگر عمائدین بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 1096173

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1096173/پشاور-ا-ئی-ایس-او-کے-وفد-کی-خیبر-میڈیکل-یونیورسٹی-انتظامیہ-کیساتھ-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com