QR CodeQR Code

تہران، ایرانی و روسی ڈپٹی وزرائے خارجہ کی ملاقات

16 Nov 2023 15:16

تہران میں اپنی ملاقات کیدوران ایرانی و روسی ڈپٹی وزرائے خارجہ نے ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کے مذاکرات سمیت خطے کے و بین الاقوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور ایران و روس کیدرمیان صلاح مشوروں اور تزویراتی سفارتکاری کے تسلسل پر تاکید کی


اسلام ٹائمز۔ روسی ڈپٹی وزیر خارجہ سرگئے ریابکوف نے آج دورہ تہران کے دوران اپنے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر علی باقری کے ساتھ ملاقات و گفتگو کی ہے۔ اس ملاقات میں خطے کے اور بین الاقوامی حالات خصوصا ایران پر عائد یکطرفہ پابندیوں کے خاتمے کے مذاکرات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق اس دوران دونوں وزرائے خارجہ نے ایران و روس کے درمیان صلاح مشوروں اور تزویراتی سفارتکاری کے تسلسل پر بھی تاکید کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1096098

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1096098/تہران-ایرانی-روسی-ڈپٹی-وزرائے-خارجہ-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com