جہاد اسلامی فلسطین نے اسرائیل کا ایک ڈرون مار گرایا
15 Nov 2023 22:50
سرایا القدس نے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے، جس میں غزہ پر حملے کے دوران صیہونی فوجی اڈوں اور غاصب حکومت کے فوجیوں پر حملے کو دکھایا گیا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق جہاد اسلامی فلسطین کے عسکری ونگ سرایا القدس نے آج غزہ میں صیہونی حکومت کے ایک ڈرون کو مار گرائے جانے کی اطلاع دی ہے۔ المیادین نیٹ ورک کے مطابق، سرایا القدس نے اپنے ایک مختصر بیان میں اعلان کیا کہ ہم نے صیہونی حکومت کے اسکائی لارک ڈرون کو مار گرایا اور اسے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ سرایا القدس نے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے، جس میں غزہ پر حملے کے دوران فوجی اڈوں اور صیہونی حکومت کے فوجیوں پر حملے کو دکھایا گیا ہے۔ جہاد اسلامی کی فوجی شاخ نے غزہ کے خلاف جنگ کے آغاز سے ہی صیہونی حکومت کے شہروں اور قصبوں پر راکٹ حملے کیے ہیں اور کئی بار اس حکومت کے ٹینکوں اور فوجی گاڑیوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1095950