QR CodeQR Code

اسرائیل کا اقتصادی و معاشی بائیکاٹ کیا جائے، پاکستانی سنی تحریک کا مطالبہ

15 Nov 2023 22:18

اپنے مذمتی بیان میں شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ اسرائیل ناجائز ریاست ہے، اس کو کسی طور بھی تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ عالمی اداروں اور مسلم حکمرانوں کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کی ضرورت ہے، اسرائیل کا اقتصادی و معاشی بائیکاٹ کیا جائے، اسرائیل کو جنگی مجرم قرار دے کر عالمی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے۔ اپنے مذمتی بیان میں شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ فلسطینی عوام پر ہونے والے مظالم پر مسلم حکمرانوں کی خاموشی اور بے حسی پر گہری تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اسلام دشمن قوتوں کے خلاف ڈٹ کر اُمت مسلمہ کی ترجمانی کرنی چاہیے، اسرائیل ناجائز ریاست ہے، اس کو کسی طور بھی تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل غاصبانہ قبضہ ختم کرنے کی بجائے فلسطین کے بچوں، خواتین اور انسانیت کا قتل عام کر رہا ہے، اسرائیلی جنگی جرائم اور دہشتگردی کی طویل فہرست ہے اقوام متحدہ کو ایکشن لینا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 1095926

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1095926/اسرائیل-کا-اقتصادی-معاشی-بائیکاٹ-کیا-جائے-پاکستانی-سنی-تحریک-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com