QR CodeQR Code

ملتان، ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کے زیراہتمام ''آزادی فلسطین مارچ'' 17نومبر کو ہوگا

15 Nov 2023 21:42

''آزادی فلسطین مارچ'' میں بچوں کی شرکت کے حوالے سے مہم چلائی جارہی ہے، جبکہ ملتان شہر کے گیارہ علاقوں سے فری ٹرانسپورٹ کے ذریعے سے شرکاء کو سبزہ زار کالونی لایا جائے گا۔ مارچ کی قیادت مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مقامی قائدین کریں گے۔ 


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن کے زیراہتمام ''آزادی فلسطین مارچ'' 17نومبر بروز جمعہ کو ہوگا، ''آزادی فلسطین مارچ کا آغاز نماز جمعہ کے بعد سبزہ زار کالونی سے ہوگا جو چونگی نمبر 6 پر اختتام پذیر ہوگا، ''آزادی فلسطین مارچ'' میں بچوں کی شرکت کے حوالے سے مہم چلائی جارہی ہے، جبکہ ملتان شہر کے گیارہ علاقوں سے فری ٹرانسپورٹ کے ذریعے سے شرکاء کو سبزہ زار کالونی لایا جائے گا۔ مارچ کی قیادت مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مقامی قائدین کریں گے۔ 


خبر کا کوڈ: 1095920

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1095920/ملتان-ایم-ڈبلیو-اور-آئی-ایس-او-کے-زیراہتمام-آزادی-فلسطین-مارچ-17نومبر-کو-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com