QR CodeQR Code

موجودہ صورتِ حال نے تشدد، دہشت گردی اور انتہا پسندی کا دائرہ وسیع کر دیا ہے، سعودی عرب

15 Nov 2023 12:17

عرب میڈیا کے مطابق سعودی کابینہ نے خلیج تعاون کونسل کی مشترکہ سیکیورٹی یک جہتی کا معیار بلند کرنے کی تائید کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کی کابینہ کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتِ حال نے تشدد، دہشت گردی اور انتہا پسندی کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرِ صدارت سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی کابینہ نے خلیج تعاون کونسل کی مشترکہ سیکیورٹی یک جہتی کا معیار بلند کرنے کی تائید کی ہے۔ سعودی کابینہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خلیج سمیت پوری دنیا مختلف قسم کے چیلنجوں اور خطرات سے گزر رہی ہے۔ سعودی کابینہ کا کہنا ہے کہ ایسے ماحول میں جی سی سی ممالک کے درمیان یک جہتی بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔ سعودی کابنیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سعودی عرب خواتین کے حقوق کے تحفظ سے متعلق او آئی سی کے اہداف کی حمایت جاری رکھے گا۔


خبر کا کوڈ: 1095829

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1095829/موجودہ-صورت-حال-نے-تشدد-دہشت-گردی-اور-انتہا-پسندی-کا-دائرہ-وسیع-کر-دیا-ہے-سعودی-عرب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com