کچے میں ڈاکو، پکے میں اُن کے سہولت کار برداشت نہیں، حارث نواز
19 Sep 2023 23:13
لاڑکانہ میں آئی جی سندھ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں نگراں وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ جس سردار کے علاقے سے کوئی اغوا ہوگا ذمے دار بھی وہی سردار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مغوی کو بازیاب کرانے کی ذمے داری بھی سردار کی ہوگی۔ اس معاملے میں اگر تاوان ادا کرنا ہوا تو وہ بھی سردار ہی ادا کرے گا۔
اسلام ٹائمز۔ نگراں وزیر داخلہ سندھ حارث نواز نے کہا ہے کہ کچے میں ڈاکو اور پکے میں ان کے سہولت کار موجود ہیں، جنہیں کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ لاڑکانہ میں آئی جی سندھ مختار راجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں نگراں وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ جس سردار کے علاقے سے کوئی اغوا ہوگا ذمے دار بھی وہی سردار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مغوی کو بازیاب کرانے کی ذمے داری بھی سردار کی ہوگی۔ اس معاملے میں اگر تاوان ادا کرنا ہوا تو وہ بھی سردار ہی ادا کرے گا۔
صوبائی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ منشیات کے خاتمے کے لیے سخت ایکشن لیں گے، ہمارا عزم کراچی سمیت سندھ میں امن و امان بحال کروانا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ 4 سے 6 ہفتوں میں کراچی میں صورت حال تبدیل دیکھیں گے، غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو واپس بھیجنے کے لیے لائحہ عمل بنا رہے ہیں۔ حارث نواز نے کہا کہ کچے میں تعینات اہلکاروں کی تنخواہوں میں اضافہ کیا ہے، اُنہیں اچھی خوراک بھی دے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1082686