ہمسایہ ملک بدمعاش اور دہشتگرد ریاست بن چکا
بھارت فاشسٹ سٹیٹ، کینیڈین وزیراعظم کے الزام کے بعد دنیا میں بے نقاب ہوگیا، بلاول
19 Sep 2023 21:32
چیئرمین پی پی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ مسلم لیگ ن سے ہے۔ ہمیں الیکشن کی تاریخ بھی نظر نہیں آرہی۔ انتخابات کے شیڈول کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔ ایک جماعت پراپیگنڈا اور کردار کشی کی ماہر ہے۔ عوام کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے، انہیں غرض نہیں کہ قیدی نمبر فلاں فلاں ہے۔
اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت فاشسٹ سٹیٹ بن چکا، کینیڈین وزیراعظم کے الزام کے بعد دنیا بھر میں بے نقاب ہوگیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ مسلم لیگ ن سے ہے۔ ہمیں الیکشن کی تاریخ بھی نظر نہیں آرہی۔ انتخابات کے شیڈول کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔ ایک جماعت پراپیگنڈا اور کردار کشی کی ماہر ہے۔ عوام کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے، انہیں غرض نہیں کہ قیدی نمبر فلاں فلاں ہے۔ چیئرمین پی پی نے کہا کہ نوازشریف واپس آئے تو ویلکم کریں گے، وہ بھی اپنے کیسز کا سامنا کریں گے، ہم بھی تیار ہیں۔ کینیڈین وزیراعظم کے الزام کے بعد بھارت دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا۔ ہمسایہ ملک بدمعاش اور دہشتگرد ریاست بن چکا، یہ فاشسٹ سٹیٹ ہے۔ کشمیر سمیت دنیا بھر میں دہشتگردی کر رہا ہے۔ عالمی برادری کب تک خاموش رہے گی۔
خبر کا کوڈ: 1082675