کوئٹہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے این پی رہنماء ارباب کاسی ایڈوکیٹ جانبحق
19 Sep 2023 21:07
پولیس کے مطابق اے این پی کے رہنماء کو کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں فائرنگ کرکے جانبحق کیا گیا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ارباب غلام کاسی ایڈوکیٹ کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے جانبحق کر دیا۔ پولیس کے مطابق اے این پی کے رہنماء کو کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں فائرنگ کرکے جانبحق کیا گیا ہے۔ ارباب غلام کاسی کی جسد خاکی کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔ جبکہ واقعہ کی تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1082668