QR CodeQR Code

شیخ رشید کو کسی عدالت میں بھی پیش نہیں کیا گیا ہے

عدالت نے شیخ رشید اور ان کے بھتیجے کی گرفتاری پر فریقین سے جواب طلب کر لیا

19 Sep 2023 13:40

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ اور ان کے بھتیجے کی گرفتاری پر سماعت لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں ہوئی، دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے کہا کہ سابق وزیر داخلہ کو ان کے بھتیجے اور سٹاف ممبر سمیت راولپنڈی پولیس اور سفید کپڑوں میں ملبوس افراد نے اغوا کیا۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید اور ان کے بھتیجے کی گرفتاری پر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔ شیخ رشید کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں جسٹس صداقت علی خان نے کی، درخواستگزار شیخ عامر شفیق کی جانب سے سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ دوران سماعت وکیل درخواست گزار سردار عبدالرازق نے کہا کہ شیخ رشید کو ان کے بھتیجے اور سٹاف ممبر سمیت راولپنڈی پولیس اور سفید کپڑوں میں ملبوس افراد نے اغوا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 48 گھنٹے گزرنے کے باوجود ان کے بارے میں کچھ نہیں بتایا جا رہا، شیخ رشید کو کسی عدالت میں بھی پیش نہیں کیا گیا ہے۔ عدالت نے شیخ رشید احمد، ان کے بھتیجے شیخ شاکر اور سٹاف ممبر عمران کی بازیابی پر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے وفاقی حکومت، پنجاب حکومت، آر پی او راولپنڈی، سی پی او اور ایس ایس پی آپریشن سے 3 دن میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔


خبر کا کوڈ: 1082594

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1082594/عدالت-نے-شیخ-رشید-اور-ان-کے-بھتیجے-کی-گرفتاری-پر-فریقین-سے-جواب-طلب-کر-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com