دشمن چاند پر، ہم حقوق کیلئے سڑک پر، نااہل حکمرانوں نے ملک تباہ کر دیا، سراج الحق
18 Sep 2023 22:08
پشاور میں گورنر ہاؤس کے سامنے جماعت اسلامی نے پٹرول، بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیا، دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کشکول ہمارا قومی نشان بن گیا ہے، مہنگائی نے عوام کو زندہ درگور کر دیا۔
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ دشمن چاند پر پہنچ چکا ہے اور ہم حقوق کیلئے سڑک پر ہیں، نااہل حکمرانوں نے ملک تباہ کر دیا ہے۔ پشاور میں گورنر ہاؤس کے سامنے جماعت اسلامی نے پٹرول، بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیا، دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کشکول ہمارا قومی نشان بن گیا ہے، مہنگائی نے عوام کو زندہ درگور کر دیا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہر نعمت ہونے کے باوجود ہم بیرونی قوت کے محتاج ہیں، امید ہے نئے چیف جسٹس ظلم کاخاتمہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ: 1082437