روس یوکرین جنگ، پاکستان غیر جانبداری کی سخت پالیسی پر گامزن ہے، دفتر خارجہ
18 Sep 2023 21:57
انٹرسیپٹ کی حالیہ سٹوری پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے انٹر سیپٹ کی سٹوری کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دے دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انٹر سیپٹ نے الزام لگایا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکج لینے کیلئے یوکرین کو ہتھیار فروخت کئے۔
اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ روس یوکرین معاملے میں پاکستان بالکل غیر جانبدار ہے۔ انٹرسیپٹ کی حالیہ سٹوری پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے انٹر سیپٹ کی سٹوری کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دے دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انٹر سیپٹ نے الزام لگایا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکج لینے کیلئے یوکرین کو ہتھیار فروخت کئے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان یوکرین اور روس کے معاملے میں غیر جانبداری کی سخت پالیسی پر گامزن ہے۔
خبر کا کوڈ: 1082434