QR CodeQR Code

او آئی سی کشمیر کانٹیکٹ گروپ اجلاس میں شرکت کیلئے نگراں وزیر خارجہ کی نیویارک آمد

18 Sep 2023 07:41

ذرائع نے بتایا کہ جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران کلچر اینڈ پیس اور حق خودارادیت کمیٹیز میں پاکستان کی قراردادیں متوقع ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی لندن سے نیویارک پہنچ گئے۔ اسلام آباد سے سفارتی ذرائع کے مطابق جلیل عباس جیلانی او آئی سی کشمیر کانٹیکٹ گروپ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق نگراں وزیر خارجہ یو این جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر کئی وزرائے خارجہ اور وفود سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ کئی کمیٹی اجلاسوں میں بھی شریک ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران کلچر اینڈ پیس اور حق خودارادیت کمیٹیز میں پاکستان کی قراردادیں متوقع ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق جلیل عباس جیلانی سائیڈ لائنز پر ایس سی او وزارتی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ نگراں وزیر خارجہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے ساتھ وطن واپس نہیں آئیں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وہ امریکا میں مزید 2 روز قیام کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اضافی قیام کے دوران نگراں وزیر خارجہ کی مزید ملاقاتیں اور سرگرمیاں شیڈول ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1082220

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1082220/او-آئی-سی-کشمیر-کانٹیکٹ-گروپ-اجلاس-میں-شرکت-کیلئے-نگراں-وزیر-خارجہ-کی-نیویارک-ا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com