سعودیہ اسرائیل تعلقات کے لیے کام کررہے ہیں، امریکا
17 Sep 2023 02:02
واشنگٹن سے جاری کردہ بیان میں امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب، اسرائیل سفارتی تعلقات معمول پر لانے کا مقصد تبدیلی لانے والے معاہدے تک پہنچنا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب، اسرائیل سفارتی تعلقات کا عمل فلسطین اور دیگر معاملات کے باعث پیچیدگی کا شکار ہے۔
اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ سعودی عرب، اسرائیل سفارتی تعلقات معمول پر لانے کے لیے کام کررہے ہیں۔ واشنگٹن سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ اس کوشش کا مقصد تبدیلی لانے والے معاہدے تک پہنچنا ہے۔ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ سعودی عرب، اسرائیل سفارتی تعلقات کا عمل فلسطین اور دیگر معاملات کے باعث پیچیدگی کا شکار ہے۔ امریکی وزیر خارجہ کے مطابق سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان معاہدے سے مشرق وسطیٰ میں مزید استحکام آئے گا۔
خبر کا کوڈ: 1082014