QR CodeQR Code

کوئٹہ، شرپسندوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جانبحق، لواحقین کا دھرنا

16 Sep 2023 21:36

فائرنگ میں جانبحق پولیس اہلکار کے لواحقین نے قاتلوں کسی گرفتاری کیلیے کوئٹہ کے ریڈ زون ایریا میں دھرنے کا اغاز کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شرپسند عناصر نے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں فائرنگ کرکے ایک پولیس اہلکار کو جانبحق کر دیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ کوئٹہ میں جیل روڈ ہدہ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جانبحق ہوگیا ہے۔ جانبحق اہلکار کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل سعید احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ دوسری جانب جانبحق اہلکار کے لواحقین نے کوئٹہ ریڈ زون میں دھرنے کا آغاز کر دیا ہے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 1082001

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1082001/کوئٹہ-شرپسندوں-کی-فائرنگ-سے-پولیس-اہلکار-جانبحق-لواحقین-کا-دھرنا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com