متعصب مولوی منظور مینگل کیخلاف کراچی میں توہین مذہب کی ایف آئی آر درج
16 Sep 2023 19:16
مولوی منظور مینگل کے خلاف مقدمہ خالد راؤ نامی شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق متعصب مولوی منظور مینگل نے کچھ عرصہ قبل فقہ جعفریہ کی اذان کی توہین کی تھی اور کئی مواقع پر اہل تشیع مسلمانوں کی تکفیر پر مبنی جملے بھی ادا کئے۔
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے تھانہ کلفٹن میں متعصب مولوی منظور مینگل کیخلاف توہین مذہب کی ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے تھانہ کلفٹن میں متعصب مولوی منظور مینگل کے خلاف توہین مذہب کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مولوی منظور مینگل کے خلاف مقدمہ خالد راؤ نامی شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق متعصب مولوی منظور مینگل نے کچھ عرصہ قبل فقہ جعفریہ کی اذان کی توہین کی تھی اور کئی مواقع پر اہل تشیع مسلمانوں کی تکفیر پر مبنی جملے بھی ادا کئے۔ مولوی منظور مینگل کی متعصبانہ تقاریر کے خلاف اہل تشیع مسلمانوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متعصب مولوی منظور مینگل کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ واضح رہے کہ متعصب مولوی منظور مینگل نے رواں ماہ 10 سمتبر بروز اتوار کو کالعدم سپاہ صحابہ کی جانب سے شاہراہ قائدین کراچی میں منعقدہ عظمت صحابہ مارچ میں بھی اہل تشیع مسلمانوں کی تکفیر، مراجعین و مجتہدین عظام سمیت مقدس شخصیات کیخلاف بدترین توہین آمیز و گستاخانہ تقریر کی تھی۔
خبر کا کوڈ: 1081980