پشین، ضلعی انتظامیہ کی منشیات کیخلاف کارروائی، 20 ہزار کلو منشیات نذر آتشَ
16 Sep 2023 18:17
اسٹنٹ کمشنر کاریزات نے لیویز حکام کے ہمراہ منشیات کے گودام کو مسمار کرکے گودام میں زخیرہ کی گئی 20000 کلو گرام منشیات کو آگ لگا دی۔
اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بلوچستان کے متعدد علاقوں میں انسداد منشیات، منشیات اسمگلنگ کی روک تھام اور اس کاروبار سے منسلک افراد کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے کوئٹہ کے نواحی علاقے پشین میں منشیات کارروائی کرتے ہوئے منشیات کے گودام کو مسمار کرتے ہوئے منشیات کو نذر آتش کر دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اسٹنٹ کمشنر کاریزات نے لیویز حکام کے ہمرا ہ بڑی کارروائی کی۔ جس کے دوران پشین میں مرغاز کریازئی تحصیل نانا صاحب کے قریب منشیات کے گودام کو مسمار کر دیا گیا۔ جبکہ گودام میں زخیرہ کی گئی 20000 کلو گرام منشیات کو آگ لگا دی گئی۔ کمشنر کوئٹہ محمد حمزہ شفقات نے اس موقع پر کہا کہ منشیات کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی۔
خبر کا کوڈ: 1081970