QR CodeQR Code

ایران چین مشترکہ قونصلیاتی کمیشن کا آٹھواں اجلاس

16 Sep 2023 17:55

گذشتہ 6 سال کے وقفے کیبعد آج بیجنگ میں ایران و چین کے مشترکہ قونصلر کمیشن کا آٹھواں اجلاس منعقد ہوا جسکی سربراہی دونوں ممالک کے قونصلر محکموں کے ڈائریکٹر جنرلوں نے کی


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران اور عوامی جمہوریہ چین کے مشترکہ قونصلر کمیشن کا آٹھواں اجلاس آج چینی دارالحکومت بیجنگ میں منعقد ہوا جس کی صدارت دونوں ممالک کی وزارت ہائے خارجہ کے قونصلر محکموں کے ڈائریکٹر جنرلوں نے کی۔ اس ملاقات میں اہم قونصلیاتی امور سمیت اہم دوطرفہ مسائل بشمول تاجروں، اقتصادی کارکنوں، طلباء و سیاحوں کے لئے ویزوں کے اجرا میں سہولت فراہم کرنے، چین میں مقیم ایرانیوں کے لئے تیز ترین بینکنگ خدمات، دوطرفہ معاہدوں پر عملدرآمد میں تیزی لانے، قیدیوں کے تبادلے و عدالتی معاونت، دونوں ممالک کے قیدیوں و شہریوں سے متعلق دیگر امور، ڈرائیونگ لائسنسوں کی شناخت اور پولیس کوآرڈینیشن و باہمی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق اس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ متفقہ نقاط پر مکمل عملدرآمد تک فریقین کی جانب سے بھرپور پیروی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مذکورہ قونصلیاتی کمیشن گذشتہ 6 سال کے وقفے کے بعد ایرانی وزارت خارجہ، بیجنگ میں ایرانی سفارتخانے، چینی وزارت خارجہ اور تہران میں چینی سفارتخانے کی مسلسل کوششوں کے بعد منعقد ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1081967

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1081967/ایران-چین-مشترکہ-قونصلیاتی-کمیشن-کا-آٹھواں-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com