QR CodeQR Code

سانحہ 9 مئی، عمران خان کیخلاف چالان کا جائزہ لے لیا گیا

16 Sep 2023 11:49

ذرائع کے مطابق تمام چالانوں کی سکروٹنی پراسیکیوشن کیساتھ مل کر کی گئی ہے، مقدمات کے چالانوں میں موجود تمام نقائص کو دور کر دیا گیا ہے، جناح ہاؤس حملے کے مقدمہ کا چالان 2 ہزار صفحات پر مشتمل ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ سانحہ 9 مئی کے 10 مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نامزدگی کیلئے جے آئی ٹی نے چالان کا جائزہ لے لیا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کو گناہگار قرار دئیے جانے کے بعد سخت سزا دلوانے کیلئے چالانوں کی سکروٹنی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تمام چالانوں کی سکروٹنی پراسیکیوشن کیساتھ مل کر کی گئی ہے، مقدمات کے چالانوں میں موجود تمام نقائص کو دور کر دیا گیا ہے، جناح ہاؤس حملے کے مقدمہ کا چالان 2 ہزار صفحات پر مشتمل ہوگا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گناہگار ثابت کرنے کیلئے تمام شواہد بھی زیرِغور لائے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ چالان 2 دن کے اندر عدالت میں پیش کر دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 1081893

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1081893/سانحہ-9-مئی-عمران-خان-کیخلاف-چالان-کا-جائزہ-لے-لیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com