QR CodeQR Code

عرب شہزادوں کی سکیورٹی کیلئے رینجرز طلب کرنے کی منظوری

16 Sep 2023 10:58

ذرائع کے مطابق یو اے ای کے عرب شہزادے تلور کا شکار کرنے کیلئے پاکستان آ رہے ہیں۔ ان مہمان شہزادوں کی حفاظت کیلئے رینجرز کی تین کمپنیاں تعینات ہونگی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نےعرب شہزادوں کی سکیورٹی کیلئے رینجرز مانگے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں شکار کیلئے آنیوالے عرب شہزادوں کی سکیورٹی کا معاملے پر پنجاب حکومت نے اہم فیصلہ کیا ہے۔ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے شہزادوں کی حفاظت کیلئے رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ کیبنیٹ کمیٹی نے عرب شہزادوں کی حفاظت کیلئے پنجاب کے مخصوص شہروں میں رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دی ہے۔ ذرائع کے مطابق یو اے ای کے عرب شہزادے تلور کا شکار کرنے کیلئے پاکستان آ رہے ہیں۔ ان مہمان شہزادوں کی حفاظت کیلئے رینجرز کی تین کمپنیاں تعینات ہونگی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نےعرب شہزادوں کی سکیورٹی کیلئے رینجرز مانگے تھے۔


خبر کا کوڈ: 1081881

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1081881/عرب-شہزادوں-کی-سکیورٹی-کیلئے-رینجرز-طلب-کرنے-منظوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com