خضدار، سی ٹی ڈی نے دو مشتبہ افراد کو ہلاک کر دیا، اسلحہ و دستی بم برآمد
15 Sep 2023 22:26
سی ٹی ڈی ذرائع نے بتایا کہ خضدار کے علاقے کھٹان میں مشتبہ افراد نے سی ٹی ڈی حکام پر حملہ کیا۔ سی ٹی ڈی کی جوابی کارروائی کے دوران دو حملہ آور ہلاک ہوگئے۔
اسلام ٹائمز۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی اور مشتبہ افراد کے درمیان بلوچستان کے ضلع خضدار میں مقابلہ ہوا۔ جس کے دوران دو شرپسندوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ سی ٹی ڈی ذرائع نے بتایا کہ خضدار کے علاقے کھٹان میں مشتبہ افراد نے سی ٹی ڈی حکام پر حملہ کیا۔ سی ٹی ڈی کی جوابی کارروائی کے دوران دو حملہ آور ہلاک ہوگئے۔ مارے گئے مشتبہ افراد کا نام امیر بخش اور اعجاز احمد بتایا جا رہا ہے۔ ہلاک افراد کے قبضے سے کلاشنکوف اور دستی بم برآمد ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1081832