QR CodeQR Code

آئی ایم ایف کے غلاموں سے نجات کا وقت آگیا ہے

نوجوانوں کو بلاسود قرضے، قومی و صوبائی اسمبلیوں میں نمائندگی دیں گے، سراج الحق

حکمرانوں کے گریبانوں میں ہاتھ ڈالنے کی ضرورت ہے

15 Sep 2023 21:48

فیصل آباد میں جلسہ عام سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ملک میں بڑے سیاسی لیڈروں نے قرضے معاف کروائے۔ نئے چیف جسٹس سے درخواست ہے قرضہ معاف کروانے والوں کے کیسز دوبارہ کھولے جائیں۔ 4 کھرب 30 ارب معاف کروانے والوں کے پیٹ چیر کر پیسے واپس لیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان ووٹ کی طاقت سے جماعت اسلامی کا حصہ بن جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ہم ہر ضلع میں یوتھ بینک قائم کر کے بلاسود قرض دیں گے، کھیلوں کے میدان آباد کریں گے اور قومی و صوبائی اسمبلیوں میں نوجوانوں کو نمائندگی دیں گے۔ فیصل آباد میں جلسہ عام سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ اگر آپ کو مقروض پاکستان پسند ہے تو نوازشریف، زرداری اور چیئرمین پی ٹی آئی کوووٹ دیں، اگر کرپشن فری پاکستان چاہیے تو جماعت اسلامی کو ووٹ دیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے غلاموں سے نجات کا وقت آگیا ہے۔ بجلی بلوں کیلئے غریب قرض لینے پرمجبور ہیں۔ ہر بل میں 16 اقسام کے فراڈ ٹیکس لیے جا رہے ہیں۔ حکومت کا کام لوٹ مارکرنے والوں کو پکڑنا ہوتا ہے۔ جب حکومت خود ڈاکو بن جائے تو ایسے حکمرانوں کے گریبانوں میں ہاتھ ڈالنے کی ضرورت ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ ملک میں بڑے سیاسی لیڈروں نے قرضے معاف کروائے۔ نئے چیف جسٹس سے درخواست ہے قرضہ معاف کروانے والوں کے کیسز دوبارہ کھولے جائیں۔ 4 کھرب 30 ارب معاف کروانے والوں کے پیٹ چیر کر پیسے واپس لیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان ووٹ کی طاقت سے جماعت اسلامی کا حصہ بن جائیں۔ 16 ماہ پی ڈی ایم نے اپنے کیسز کو کلین کروایا۔ یہ کسی  فرد نہیں 24 کروڑ عوام کے پیسے ہیں، ہم کسی کو بھی ملک میں ڈاکہ مارنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ہم صاف اور شفاف احتساب چاہتے ہیں، ان کا اصل احتساب صرف عوام کرسکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1081829

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1081829/نوجوانوں-کو-بلاسود-قرضے-قومی-صوبائی-اسمبلیوں-میں-نمائندگی-دیں-گے-سراج-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com