پارٹی کے جھنڈے میں چاند ستارہ بھی واضح ہے
جہانگیر ترین کی نئی پارٹی کے جھنڈے کا ڈیزائن فائنل کر لیا گیا
استحکام پاکستان پارٹی کا جھنڈا سبز، سفید اور سرخ رنگ پر مشتمل ہے
8 Jun 2023 15:03
استحکام پاکستان پارٹی کا منشور آئندہ چند روز میں مکمل کر لیا جائیگا، منشور پر اسحاق خاکوانی، عون چوہدری، علیم خان اور دیگر پر مشتمل ورکنگ گروپ کام کر رہا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ جہانگیر ترین کی نئی پارٹی استحکام پاکستان کے جھنڈے کا ڈیزائن فائنل کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کا جھنڈا سبز، سفید اور سرخ رنگ پر مشتمل ہے۔ استحکام پاکستان پارٹی کے جھنڈے میں چاند ستارہ بھی واضح ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین آج پریس کانفرنس میں پارٹی کے جھنڈے اور لوگو کی رونمائی کریں گے۔
استحکام پاکستان پارٹی کا منشور آئندہ چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا، منشور پر اسحاق خاکوانی، عون چوہدری، علیم خان اور دیگر پر مشتمل ورکنگ گروپ کام کر رہا ہے۔ اس حوالے سے ترین گروپ کے رہنماء نعمان لنگڑیال نے کہا ہے کہ پارٹی کے جھنڈے اور لوگو کی باقاعدہ رونمائی آج کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ: 1062655