QR CodeQR Code

مہاجروں سمیت لسانی اکائیوں کے لوگوں کو ٹھیک گنا جائے، فاروق ستار

5 Jun 2023 03:03

ایک بیان میں ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ کراچی کی آبادی سندھ کی کل آبادی کا 50 فیصد سے زائد ہے لیکن اسے ایک سازش کے تحت 33 فیصد سے بڑھنے نہیں دیا جا رہا، انہیں ڈر اس بات کا ہے کہ کہیں اگلا وزیراعلیٰ کراچی سے نہ آجائے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ حکومت اور وڈیرے صوبے کو اپنی کالونی بنانا چاہتے ہیں۔ ایک بیان میں فاروق ستار نے کہا کہ ہم نے کب ایسا مطالبہ کیا کہ شہری سندھ کے صرف مہاجروں کو گنا جائے، کراچی میں رہنے والے مہاجروں سمیت لسانی اکائیوں کے لوگوں کو ٹھیک گنا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ان حالات کے ذمہ دار صوبائی حکومت اور سندھ پر قابض وڈیرے ہیں، یہ لوگ سندھ کو اپنی کالونی بنا کر رکھنا چاہتے ہیں۔

ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ کراچی کی آبادی سندھ کی کل آبادی کا 50 فیصد سے زائد ہے لیکن اسے ایک سازش کے تحت 33 فیصد سے بڑھنے نہیں دیا جا رہا۔ اُن کا کہنا تھا کہ انہیں ڈر اس بات کا ہے کہ کہیں اگلا وزیراعلیٰ کراچی سے نہ آجائے، وزیر منصوبہ بندی اور ادارہ شماریات کے اعلیٰ حکام ہمارے خدشات کو درست مان چکے۔ فاروق ستار نے یہ بھی کہا کہ بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم بننا چاہتے ہیں تو شہری سندھ کو اس کے حقوق دیں۔


خبر کا کوڈ: 1062015

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1062015/مہاجروں-سمیت-لسانی-اکائیوں-کے-لوگوں-کو-ٹھیک-گنا-جائے-فاروق-ستار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com