لیہ، امام مہدی (عج) کی شان اقدس میں گستاخی کیخلاف احتجاجی ماتمی جلوس
4 Jun 2023 23:19
جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں شریک مظاہرین نے اس بدترین گستاخی پر اپنا بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا، ان کا مطالبہ تھا کہ حکومت ملعون احسن باکسر کو فوری گرفتار کرے اور اسے سزائے موت دی جائے۔
اسلام ٹائمز۔ امام مہدی (عج) کی شان اقدس میں کی جانے والی گستاخی کیخلاف لیہ میں شیعہ علماء کونسل، مجلس وحدت مسلمین اور مختلف ماتمی سنگتوں کی جانب سے احتجاجی ماتمی جلوس نکالا گیا۔ لیہ شہر میں ٹی ڈی اے چوک پر مظاہرین اکٹھے ہوئے جہاں پہلے دھرنا دیا گیا، اس موقع پر علمائے کرام اور شیعہ عمائدین نے خطابات کئے، نوحہ خوانوں اور منقبت خوانوں نے اہلبیتؑ کی شان اقدس میں نذرانے پیش کیے۔ مقررین نے ملعون احسن باکسر کی جانب سے امام مہدی (عج) کی شان میں گستاخی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ دھرنے کے شرکاء ماتمی جلوس کی صورت میں ٹی ڈی اے چوک پر پہنچے، جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں شریک مظاہرین نے اس بدترین گستاخی پر اپنا بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا، ان کا مطالبہ تھا کہ حکومت ملعون احسن باکسر کو فوری گرفتار کرے اور اسے سزائے موت دی جائے۔
خبر کا کوڈ: 1061970