QR CodeQR Code

ملتان، اسلامی تحریک کے رہنما اظہر بلوچ نے پی پی 212سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

17 Mar 2023 13:05

اسلامی تحریک و شیعہ علماء کونسل ملتان کے صدر مولانا اعجاز حسین بہشتی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اسلامی تحریک اپنے نشان اور پلیٹ فارم سے صوبائی الیکشن میں حصہ لے گی، قیادت کے فیصلوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کے کمزور اور مستضعف لوگوں کی آواز بنیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان کے رہنما اظہر حسین بلوچ ایڈووکیٹ نے ملتان کے حلقہ پی پی 212سے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر کو جمع کرادیے، اس موقع پر اسلام تحریک پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید مصور حسین نقوی، ضلعی صدر ملتان مولانا اعجاز حسین بہشتی، نائب صدر اسلامی تحریک ملتان رانا شاہد حسین، سیکرٹری جنرل تحصیل ملتان مولانا جعفر حسین قریشی، مجاہد حسین صدیقی، سید قاسیم عباس نقوی اور دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر اسلامی تحریک و شیعہ علماء کونسل ملتان کے صدر مولانا اعجاز حسین بہشتی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اسلامی تحریک اپنے نشان اور پلیٹ فارم سے صوبائی الیکشن میں حصہ لے گی، قیادت کے فیصلوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کے کمزور اور مستضعف لوگوں کی آواز بنیں گے۔


خبر کا کوڈ: 1047157

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1047157/ملتان-اسلامی-تحریک-کے-رہنما-اظہر-بلوچ-نے-پی-212سے-کاغذات-نامزدگی-جمع-کرادیے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com