بزرگ عالم دین علامہ سید عابد حسین الحسینی کی علامہ سید افتخار نقوی سے ملاقات
30 Jan 2023 23:20
ملاقات کے دوران ملی و قومی مسائل سمیت ملکی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں علمائے کرام نے مختلف امور پر مشاورت کی۔ علامہ سید افتخار حسین نقوی نے علامہ سید عابد حسین الحسینی کا شکریہ ادا کیا۔
اسلام ٹائمز۔ بزرگ عالم دین اور سپریم لیڈر تحریک حسینی پاراچنار علامہ سید عابد حسین الحسینی نے چئیرمین امام خمینی ٹرسٹ پاکستان علامہ سید افتخار حسین نقوی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملی و قومی مسائل سمیت ملکی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں علمائے کرام نے مختلف امور پر مشاورت کی۔ علامہ سید افتخار حسین نقوی نے علامہ سید عابد حسین الحسینی کا شکریہ ادا کیا۔ اس ملاقات میں تحریک حسینی پاراچنار کے رہنماء سید باقر الحسینی بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ: 1038657