سینیٹ سے منظور بل پراسرار طور پر غائب ہونے لگے
27 Jan 2023 10:29
مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ 150 سالہ پرانے قانون سے متعلق ترمیمی بل پیش کیا تھا، ترمیمی بل پارلیمنٹ سے پاس ہوا مگر وہ 7 ماہ سے گم ہے۔
اسلام ٹائمز. سینیٹ سے منظور ہونے والے بل پراسرار طور پر غائب ہونے لگے۔ مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ 150 سالہ پرانے قانون سے متعلق ترمیمی بل پیش کیا تھا، ترمیمی بل پارلیمنٹ سے پاس ہوا مگر وہ 7 ماہ سے گم ہے۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ سامراج کا چنگل آج بھی بڑا مضبوط ہے۔ اسی حوالے سے سینیٹر مشتاق احمد نےکہا کہ جبری گمشدگی کے خاتمے کے لیے بنایا گیا بل بھی گمشدہ ہو گیا۔
خبر کا کوڈ: 1037970