QR CodeQR Code

بے بس وزیراعظم نہیں ہوں، جوتے مارنا بھی جانتا ہوں، تنویر الیاس

27 Jan 2023 09:23

وزیراعظم آزادکشمیر نے بیوروکریسی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لعنتی نظام ہے ہمارا، اوپر سے ڈائریکشن لینا کس کو کہتے ہیں؟


اسلام ٹائمز. وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نے احکامات پر عمل نہ کرنے والے سرکاری افسران کو بد دعائیں دینا شروع کر دیں۔ تنویر الیاس نے قاری افراز مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعائیہ تقریب میں آبدیدہ ہوتے ہوئے معلمین قرآن کی مستقلی میں حائل رکاوٹوں پر بیوروکریسی کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ بطور وزیراعظم چار چار دفعہ ایک سیکرٹری کو فون کرتا ہوں، یہ کم بخت اپنے عہدوں پر بیٹھے چار، چار لاکھ تنخواہیں لیتے ہیں، ان کو چار چار دفعہ کال کر کے سمجھانا پڑتا ہے۔ تنویر الیاس برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لعنتی نظام ہے ہمارا، اوپر سے ڈائریکشن لینا کس کو کہتے ہیں؟ بے بس وزیراعظم نہیں ہوں، جوتے مارنا بھی جانتا ہوں۔
​​​​​​


خبر کا کوڈ: 1037957

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1037957/بے-بس-وزیراعظم-نہیں-ہوں-جوتے-مارنا-بھی-جانتا-تنویر-الیاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com