QR CodeQR Code

ایران کیخلاف وائیٹ ہاوس کی نئی پابندیاں

1 Jan 2015 12:03

اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے ایران کے مزید 9 اداروں اور شخصیات پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ ان پر مغربی پابندیوں کے اثرات سے بچنے کیلئے ایران کی معاونت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی حمایت کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ کے حکام کا جاری کردہ ایک بیان میں کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ایران پر پہلے سے عائد پابندیوں کو تقویت دینا ہے۔ ان میں سے پانچ افراد اور ایک ادارے کو ایرانی حکومت کی امریکی کرنسی کے حصول کیلئے معاونت کے الزام میں پابندیوں کا ہدف بنایا گیا ہے۔



خبر کا کوڈ: 429681

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/karikator/429681/ایران-کیخلاف-وائیٹ-ہاوس-کی-نئی-پابندیاں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com