QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر کے بے باک سیاسی رہنماء شیبان عشائی کا خصوصی انٹرویو

27 Jul 2021 21:13

جموں و کشمیر عوامی اتحاد پارٹی کے ترجمان کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ ستر برسوں کی تاریخ میں ہندوستان نے مودی جیسی فاشسٹ حکومت نہیں دیکھی ہے، انہوں نے کہا کہ مودی حکومت طاقت و نفرت کی سیاست چلا رہے ہیں۔


شیبان عشائی کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے ضلع سرینگر سے ہے۔ وہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے منفرد و بے باک سیاسی موقف و نظریہ رکھتے ہیں۔ شیبان عشائی جموں و کشمیر عوامی اتحاد پارٹی کے ترجمان ہیں جبکہ پارٹی کی سربراہی انجینئر عبدالرشید جو 5 اگست 2019ء کے بعد دہلی کے ایک جیل میں قید ہیں، کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے سرینگر میں ایک خصوصی نشست کے دوران شیبان عشائی سے مودی حکومت کے منصوبوں، پیگاسس کی جاسوسی اور مسئلہ کشمیر کے راہ حل کے حوالے سے خصوصی انٹرویو کیا، جس میں انکا کہنا تھا کہ ستر برسوں کی تاریخ میں ہندوستان نے مودی جیسی فاشسٹ حکومت نہیں دیکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت طاقت و نفرت کی سیاست چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حریت قائدین کی بائیکاٹ سیاست سے کشمیر کاز کو سب سے زیادہ زک پہنچی ہے۔ شیبان عشائی کا مزید کہنا تھا کہ چاہے کتنا بھی وقت لگ جائے لیکن کشمیر کا مسئلہ ضرور حل ہوگا۔ قارئین محترم کی خدمت میں تفصیلی انٹرویو پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)


خبر کا کوڈ: 945425

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/interview/945425/مقبوضہ-کشمیر-کے-بے-باک-سیاسی-رہنماء-شیبان-عشائی-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com