QR CodeQR Code

آج بھارت کے دستور پر سوالیہ نشان پیدا ہوگیا ہے

ڈاکٹر منظور عالم کا بھارتی مسلمانوں کی حالت زار پر خصوصی ویڈیو انٹرویو

آر ایس ایس کی پالیسیوں سے دستور کی روح کمزور ہوتی چلی جا رہی ہے

13 Jul 2021 10:50

آل انڈیا ملی کونسل کے جنرل سیکرٹری کا نئی دہلی میں ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ بھارت میں جو آج حق و انصاف کی بات کرتا ہے، چاہے اسکا تعلق کسی بھی طبقے و مذہب سے ہو، اس پر "ایف آئی آر" درج کی جاتی ہے اور اسے طرح طرح کی صعوبتوں سے گزرنا پڑتا ہے۔


ڈاکٹر محمد منظور عالم کا تعلق بھارتی ریاست بہار سے ہے، وہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔ ڈاکٹر منظور عالم آل انڈیا ملی کونسل کے جنرل سیکرٹری بھی ہیں، جسکا قیام بھارتی مسلمانوں کے اتحاد و ملی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے 1992ء میں عمل میں لایا گیا۔ وہ Institute Of Objective Studies کے چیئرمین بھی ہیں۔ ڈاکٹر منظور عالم اسکے علاوہ کئی رسالوں کے مدیر اور ایڈیٹر بھی ہیں، اسلام ٹائمز کے نمائندے نے ڈاکٹر منظور عالم سے بھارتی مسلمانوں کی حالت زار اور مودی حکومت و آر ایس ایس کے منصوبوں کو لیکر ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس دوران انہوں نے کہا کہ بھارت میں جب سے آر ایس ایس کی پالیسی و آئیڈیالوجی بی جے پی اور دیگر جماعتوں کے ذریعے عملائی گئی ہے، دستور کی روح کمزور ہوتی چلی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج بھارت کے دستور پر سوالیہ نشان پیدا ہوگیا ہے، آج جو حق و انصاف کی بات کرتا ہے، چاہے اسکا تعلق کسی بھی طبقے و مذہب سے ہو اس پر "ایف آئی آر" درج کی جاتی ہے اور اسے طرح طرح کی صعوبتوں سے گزرنا پڑتا ہے۔ ڈاکٹر منظور عالم کا کہنا تھا کہ آج مسلمانوں کی عقل و فراصت کا بڑا امتحان ہے لیکن دیکھا جا رہا ہے کہ بھارتی مسلمانوں نے اپنے ناخون تراشنا شروع کر دیئے ہیں، تاکہ انکا سر محفوظ رہے اور آنے والے انتخابات میں ایک بڑی تبدیلی کی امید کی جاسکتی ہے۔ مکمل انٹرویو قارئین کرام کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 942273

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/interview/942273/ڈاکٹر-منظور-عالم-کا-بھارتی-مسلمانوں-کی-حالت-زار-پر-خصوصی-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com