QR CodeQR Code

مولانا منظور احمد ملک کا عالمی یوم القدس اور موجودہ حالات کے تناظر میں خصوصی ویڈیو انٹرویو

19 May 2020 15:42

اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں مطہری فکری و ثقافتی مرکز کشمیر کے سینیئر رہنماء کا کہنا تھا کہ کشمیر اور فلسطین میں بہت زیادہ مماثلت پائی جاتی ہے، اس لئے ہم فلسطینیوں کے درد کو سب سے زیادہ سمجھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی وائرس یا کوئی بھی رکاوٹ ہمیں فلسطینیوں کی حمایت سے دستبردار نہیں کرسکتی ہے۔ فلسطین کی حمایت مستحبات میں نہیں بلکہ یہ مسلمانوں کیلئے ایک دینی فریضہ ہے۔


مولانا منظور احمد ملک کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے بارہمولہ ضلع سے ہے، وہ 1991ء سے 1995ء تک بھارتی شہر الٰہ آباد کے جامعہ انوار العلوم میں زیر تعلیم رہے، بعدہ 2014ء تک جمہوری اسلامی ایران کے علمی شہر قم المقدس میں کسب فیض کرتے رہے، مولانا منظور احمد ملک "مطہری فکری و ثقافتی مرکز" جموں و کشمیر کے روح رواں ہیں اور مقبوضہ کشمیر کے اطراف و اکناف میں اپنی دینی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں، مطہری فکری و ثقافتی مرکز کے زیر اہتمام جموں و کشمیر کے شہر و گام میں دینی و تربیتی ورکشاپس، سالانہ بیداری کانفرنسز، عظیم الشان اجتماعات، وحدت کانفرنسز اور ہفتہ وار کلاسز انجام پاتی ہیں، مولانا منظور احمد ملک سرینگر کے پاندریٹھن علاقہ میں تقریباً گذشتہ پانچ برسوں سے امام جمعہ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے یوم القدس کی اہمیت و افادیت، عالم اسلامی کو موجودہ صورتحال اور اہلیان کشمیر کی فلسطینی کاز کی حمایت کے حوالے سے مولانا منظور ملک سے ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا۔ انٹرویو کے دوران مولانا مںظور احمد ملک نے کہا کہ کوئی بھی وائرس یا کوئی بھی رکاوٹ ہمیں فلسطینیوں کی حمایت سے دستبردار نہیں کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کی حمایت مستحبات میں نہیں بلکہ یہ مسلمانوں کیلئے ایک اہم ترین دینی فریضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمنان اسلام کی ہر چھوٹی بڑی سازش و منصوبے کو ناکام ہونا ہے اور اسرائیل کا خاتمہ یقینی ہے۔ مولانا منظور احمد ملک نے مزید کہا کہ کشمیر اور فلسطین میں بہت زیادہ مماثلت پائی جاتی ہے، اس لئے ہم فلسطینیوں کے درد کو سب سے زیادہ سمجھ رہے ہیں۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos


خبر کا کوڈ: 863588

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/interview/863588/مولانا-منظور-احمد-ملک-کا-عالمی-یوم-القدس-اور-موجودہ-حالات-کے-تناظر-میں-خصوصی-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com