انجمن معین الاسلام کشمیر کے سربراہ کا محرم الحرام کے حوالے سے خصوصی انٹرویو
7 Jul 2024 14:24
اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں انجمن معین الاسلام کشمیر کے سربراہ اور جامعہ مفتاح العلوم کشمیر کے سرپرست کا کہنا تھا کہ اللہ کی خاطر ظالم و جابر حاکم کے خلاف قیام اور قربانی کربلا کا اہم ترین پیغام ہے، جب کبھی دین کے ستون کو کمزور کرنے کی کوششیں ہوتی دکھائی دیں تو قیام واجب ہے۔
مولانا آغا سید محمد سبطین موسوی کا تعلق جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام سے ہے۔ علمی گھرانے سے تعلق رکھنے والے مولانا آغا سید محمد سبطین جامعہ مفتاح العلوم کشمیر کے سرپرست اور انجمن معین الاسلام کشمیر کے سربراہ بھی ہیں۔ اسلام ٹائمز نے مولانا آغا سید محمد سبطین موسوی سے محرم الحرام کے حوالے سے ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس دوران انہوں نے رسمی و روایاتی عزاء سے بچنے اور رزم، تحریک و قیام پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ کربلا معاشرے کے جمود کو توڑ کر حرکت پیدا کرنے کا نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ علماء کرام و مبلغین کو مصائب کے ساتھ ساتھ امام حسین (ع) کے مقصد قیام کو بیان کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ جمود ملت کو نیست و نابود کردیتا ہے جبکہ حرکت، قیام و تحریک قوم کی حیات ہے۔ انہوں نے کہا کہ معرفت کے ساتھ شہداء کربلا کی عزاداری بپا کی جائے۔ مولانا سید محمد سبطین موسوی نے کہا کہ اللہ کی خاطر ظالم و جابر حاکم کے خلاف قیام اور قربانی کربلا کا اہم ترین پیغام ہے، جب کبھی دین کے ستون کو کمزور کرنے کی کوششیں ہوتی دکھائی دیں تو قیام واجب ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1145863