QR CodeQR Code

جیلوں میں کشمیری نوجوانوں کا ہونا تاناشاہی کا ثبوت ہے

پارلیمانی انتخابات کو لیکر کشمیری رہنما غلام نبی پروانہ کا خصوصی انٹرویو

مودی اگر آئندہ برسر اقتدار آئے تو بھارت میں جمہوریت کا خاتمہ یقینی ہے

16 May 2024 22:05

ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے سینئر رہنما کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ اس علاقے میں عوام کا جوش و خروش دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے اور لوگوں میں قید و بند سہ رہے اُمیدوار انجینیئر رشید کے تئیں رجحان محسوس کیا جا سکتا ہے اور اس حلقے کے بارے میں جہاں تک ہماری پارٹی کا تعلق ہے اس سلسلے میں ہائی کمانڈ سے فیصلے کا انتظار ہے۔


غلام نبی پروانہ کا تعلق جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام سے ہے۔ پولیس محکمے میں سات سال کام کیا اور پھر تقریبا انیس برس مختلف تعلیمی اداروں میں درس و تدریس کے فرائض انجام دیتے رہے۔ غلام نبی پروانہ سماجی کارکن کی حیثیت سے فعال ہیں اور غلام نبی آزاد کی سیاسی جماعت ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے ساتھ بھی وابستہ ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے غلام نبی پروانہ سے کشمیر کی موجودہ صورتحال پر ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس دوران انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ‌انتخابات‌ کے موجودہ عمل سے عوام میں جمہوری اقدار پر ایک بار پھر بھروسہ قائم ہونے لگا ہے کیونکہ اس عمل سے کئی سال کی دوری نے عوام کو دم بخود کر دیا تھا۔ ‌ان کا‌ کہنا تھا کہ کسی بھی سیاسی پارٹی کو اگر لگاتار دو‌ یا تین بار اقتدار مل جاتا ہے تو وہ سیاسی جماعت مغرور ہوکر تانا شاہی پر اتر آتی ہے۔ بارہمولہ پارلیمانی سیٹ کے لئے ہونے والے انتخابات کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں غلام نبی پروانہ نے کہا کہ اس علاقے میں عوام کا جوش و خروش دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے اور لوگوں میں قید و بند سہ رہے اُمیدوار انجینیئر رشید کے تئیں رجحان محسوس کیا جا سکتا ہے اور اس حلقے کے بارے میں جہاں تک ہماری پارٹی کا تعلق ہے اس سلسلے میں ہائی کمانڈ سے فیصلے کا انتظار ہے۔ تفصیلی انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1135290

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/interview/1135290/پارلیمانی-انتخابات-کو-لیکر-کشمیری-رہنما-غلام-نبی-پروانہ-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com