QR CodeQR Code

شیعہ فیڈریشن کے ترجمان سید فدا حسین رضوی کا ہفتہ وحدت کے متعلق خصوصی انٹرویو

8 Oct 2022 14:37

جموں و کشمیر کے سماجی و سیاسی کارکن اور شیعہ فیڈریشن صوبہ جموں کے ترجمان کا "اسلام ٹائمز" کیساتھ خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ سیرت النبی (ص) کا مسلمانان عالم سے تقاضا ہے کہ وہ امت کی حیثیت سے رہیں اور ہفتہ وحدت اس کیلئے بہترین موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملت اسلامیہ پر امام خمینی (رہ) کا دیگر بے شمار احسانات کے علاوہ ایک بڑا احسان ہفتہ وحدت ہے۔


سید فدا حسین رضوی کا شمار جموں و کشمیر کے معروف سیاسی و سماجی کارکنان میں ہوتا ہے۔ فدا حسین رضوی جموں و کشمیر میں مختلف سماجی تنظیموں میں فعال رہے ہیں۔ انجمن امامیہ صوبہ جموں کے جنرل سکریٹری اور اسٹیج سکریٹری سالہا سال تک رہے ہیں۔ انجمن حسینی بٹھنڈی سنٹرل جموں کے جنرل سکریٹری ہیں۔ سید فدا حسین رضوی شیعہ فیڈریشن صوبہ جموں کے ترجمان اعلٰی کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے ہفتہ وحدت کے حوالے سے سید فدا حسین رضوی کیساتھ ایک تفصیلی انٹرویو کا اہتمام کیا۔ جس دوران ان کہنا تھا کہ سیرت النبی (ص) کا مسلمانان عالم سے تقاضا ہے کہ وہ امت کی حیثیت سے رہیں اور ہفتہ وحدت اس کیلئے بہترین موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملت اسلامیہ پر امام خمینی (رہ) کا دیگر بے شمار احسانات کے علاوہ ایک بڑا احسان ہفتہ وحدت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیرت رسول اکرم (ص) ہر دور میں مسلمانوں کے لئے ضروری رہی ہے، دور حاضر میں اس لئے بھی سیرت کو اپنانے کی زیادہ ضرورت ہے کیونکہ مسلمان مختلف فرقوں میں تقسیم ہوکر گوناگوں مشکلات کے شکار ہیں۔

شیعہ فیڈریشن صوبہ جموں کے ترجمان اعلیٰ کا کہنا تھا کہ جس امت کی تشکیل پیغمبر اعظم (ص) نے کی تھی ہمیں وہ امت بن کر ہی سامراجی قوتوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ فدا حسین رضوی نے کہا کہ رسول پاک (ص) کی ذات اقدس ہی مسلمانوں کی وحدت کا مرکز و محور ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن نے انقلاب اسلامی ایران کو شیعی اور ایک مخصوص خطے کے انقلاب کے طور پر ظاہر کرنا چاہا تھا لیکن وہ ہر محاذ پر ناکام ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ فیڈریشن انقلاب اسلامی ایران سے متاثر تنظیم ہے اور ہم امام خمینی (ص) کے فرمودات پر عمل پیرا ہونے کی حتی الامکان کوشش کر رہے ہیں، ہفتہ وحدت کے حوالے سے ہر سال ایک کانفرنس اسی کی ایک کڑی ہے۔ انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور پر سب سے سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)

https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1017544

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/interview/1017544/شیعہ-فیڈریشن-کے-ترجمان-سید-فدا-حسین-رضوی-کا-ہفتہ-وحدت-متعلق-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com