QR CodeQR Code

لاہور، نبی کریم (ص) کی شان میں گستاخی پر آئی ایس او پاکستان کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس

12 Jun 2022 13:02

کانفرنس سے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر زاہد مہدی، مرکزی رہنما حسن عارف ایڈوکیٹ، سابق مرکزی نائب صدر سید احسن نقوی اور پاکستان کی دیگر طلبہ تنظیموں کے رہنماوں نے خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شان کی حکمران جماعت بی جے پی کی ترجمان کی طرف سے گستاخانہ بیانات کیخلاف لاہور میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام Condemnation of Disgraceful Holy Prophet PBUH کے عنوان سے آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی۔ آئی ایس او پاکستان کی میزبانی میں منعقد ہونیوالی کانفرنس میں پاکستان تمام طلبہ تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ کانفرنس سے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر زاہد مہدی، مرکزی رہنما حسن عارف ایڈوکیٹ، سابق مرکزی نائب صدر سید احسن نقوی اور پاکستان کی دیگر طلبہ تنظیموں کے رہنماوں نے خطاب کیا۔ متحدہ طلبہ محاذ میں شامل طلبہ تنظیموں کے رہنماوں نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی حکومت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔


خبر کا کوڈ: 998963

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/998963/1/لاہور-نبی-کریم-ص-کی-شان-میں-گستاخی-پر-آئی-ایس-او-پاکستان-کے-زیراہتمام-آل-پارٹیز-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com