QR CodeQR Code

اسلام آباد، جماعت اسلامی کا تحفظ ناموس رسالت ﷺ مارچ

10 Jun 2022 10:14

مقررین کا کہنا تھا کہ مسلمان نبیﷺ کی توہین پر کٹ مرنے کو تیار ہو جاتا ہے، مودی حکومت نے پونے دو ارب مسلمانوں کے دل زخمی کئے، ہندوستان کا سماجی، تجارتی اور سفارتی بائیکاٹ کریں اور گستاخان کو سزا اور نئی دہلی کی جانب سے اس حرکت پر معافی مانگنے تک یہ بائیکاٹ جاری رکھا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں آنحضور ﷺ کی شان میں گستاخی کے خلاف دنیا بھر کیطرح پاکستان میں بھی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام آبپارہ چوک سے انڈین ہائی کمیشن تک احتجاج مارچ کیا گیا۔ مارچ کے شرکا سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان و سابق ایم این اے میاں محمد اسلم سمیت رہنماوں نے خطاب کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ مسلمان نبیﷺ کی توہین پر کٹ مرنے کو تیار ہو جاتا ہے، مودی حکومت نے پونے دو ارب مسلمانوں کے دل زخمی کئے، ہندوستان کا سماجی، تجارتی اور سفارتی بائیکاٹ کریں اور گستاخان کو سزا اور نئی دہلی کی جانب سے اس حرکت پر معافی مانگنے تک یہ بائیکاٹ جاری رکھا جائے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ہندوستانی حکومت کی جانب سے او آئی سی اعلامیہ کو مسترد کرکے ہٹ دھرمی دکھانے سے ثابت ہوگیا کہ نریندر مودی انسانیت اور اسلام کا دشمن ہے، وہ خودکو کسی عالمی قانون کے تابع نہیں سمجھتا، پور اعالم اسلام ہندوستان سے سفارتی اور تجارتی تعلقات ختم کرے اور ان کی تمام پروڈکٹس کا بائیکاٹ کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 998600

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/998600/1/اسلام-ا-باد-جماعت-اسلامی-کا-تحفظ-ناموس-رسالت-ﷺ-مارچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com