QR CodeQR Code

ملتان، آئی ایس او کے زیراہتمام تجدید عہد و عزم نو کانفرنس

7 Jun 2022 17:30

علی پور میں ضلعی سطح پر منعقد ہونیوالی کانفرنس میں آئی ایس او ملتان ڈویژن کی ذیلی نظارت کے رکن حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ غضنفر عباس حیدری، مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سربراہ علامہ اقتدار حسین نقوی اور ڈویژنل صدر ڈاکٹر جوہر عباس نے خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ آئی ایس او پاکستان ملتان ڈویژن کے زیراہتمام علی پور گھلواں ضلع مظفر گڑھ میں آئی ایس او کے پچاسویں یوم تاسیس اور برسی امام خمینی (رح) کی مناسبت سے تجدید عہد و عزم نو کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ ضلعی سطح پر منعقد ہونیوالی کانفرنس میں آئی ایس او ملتان ڈویژن کی ذیلی نظارت کے رکن حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ غضنفر عباس حیدری، مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سربراہ علامہ اقتدار حسین نقوی اور ڈویژنل صدر ڈاکٹر جوہر عباس نے خطاب کیا۔ پروگرام میں سابقین، ممبران و محبین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے آئی ایس او کی پچاس سالہ خدمات اور امام راحل سید روح اللہ خمینی کی شخصیت پر روشنی ڈالی۔ پروگرام کا باقاعدہ اختتام دعائے امام زمانہ (عج) سے کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 998141

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/998141/1/ملتان-ا-ئی-ایس-او-کے-زیراہتمام-تجدید-عہد-عزم-نو-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com