QR CodeQR Code

کراچی، تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے تحت امام خمینی کی برسی کا اجتماع

6 Jun 2022 03:02

نشتر پارک میں جلسے سے خطاب میں علامہ جواد نقوی نے کہا کہ علامہ اقبال کے پیغام سے ایرانی قوم انقلاب لاسکتی ہے تو پاکستانی کیوں نہیں، امام خمینی نے اپنی قوم کی مشکلات کا جائزہ لیا تو وہ اس نتیجے پر پہنچے کہ قوم کی مشکلات کا منبع ظلم پذیری ہے، ذلت پذیری ہے اور غلامی پذیری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے تحت کراچی کے نشتر پارک میں امام خمینی کی 33ویں برسی کی مناسبت سے  عظیم الشان  جلسےکا انعقاد کیا گیا۔ جلسے میں  ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین شرکاء نے شرکت کی۔ جلسے سے خصوصی خطاب علامہ سید جواد نقوی نے کیا۔ اس موقع پر جے یو آئی رہنما  مولانا محمود الحسینی، معروف اہل سنت عالم دین مولانا شاہ فیروز الدین رحمانی، علامہ نثار قلندری سمیت دیگر علماء کرام و ذاکرین عظام شریک تھے۔ جلسے سے خطاب میں علامہ جواد نقوی نے کہا کہ علامہ اقبال کے پیغام سے ایرانی قوم انقلاب لاسکتی ہے تو پاکستانی کیوں نہیں، امام خمینی نے اپنی قوم کی مشکلات کا جائزہ لیا تو وہ اس نتیجے پر پہنچے کہ قوم کی مشکلات کا منبع ظلم پذیری ہے، ذلت پذیری ہے اور غلامی پذیری ہے جس کی وجہ سے شہنشاہیت طویل عرصے سے اس قوم پر مسلط رہی، امام خمینی نے ان احساسات سے قوم کو نکالنے کا واحد حل شعور ور بیداری کو قرار دیا جو اس قوم نے قبول کیا اور ذلت و رسوائی اور غلامی کا طوق اپنی گردنوں سے نکال کر نظام امامت کو قبول کیا۔


خبر کا کوڈ: 997866

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/997866/1/کراچی-تحریک-بیداری-امت-مصطفی-کے-تحت-امام-خمینی-کی-برسی-کا-اجتماع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com